بیجنگ:(یوا ین پی) چین میں پاور پلانٹ کی تیاری کے دوران حادثہ پیش آنے سے 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مشرقی چین کے علاقے میں پاور پلانٹ کی تیاری کیلئے تعمیراتی کام جاری تھی کہ اس دوران حادثہ پیش آ گیا جس میں 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، 2 زخمی مزدوروں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، یہ واقعہ فنگ چی شہر میں پیش آیا جو چیانگ شی صوبے میں واقع ہے۔ چینی وزیر اعظم لی کی چھیانگ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی جائے گی۔