ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی بیٹی قتل

Published on November 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 528)      No Comments

3
تاشقند:(یوا ین پی) ازبکستان کے پہلے صدر اسلام کریموف کی بیٹی گلنارا کریموف کو زہر دے کر قتل کرنے کی افواہیں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلنارا کو 5 نومبر کو زہر دے کر مار دیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ ازبک نیشنل سکیورٹی سروس کے ایک ایجنٹ کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ خیال رہے کہ ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کا انتقال رواں سال ستمبر میں ہوا تھا۔ رپورٹس ہیں کہ گلنارا کو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ 44 سالہ گلنارا کریموف کا شمار دنیا کی خوبصورت اور امیر ترین خواتین میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے میں تعلیم حاصل کی تھی۔ ایک زمانے میں گلنارا فیشن پریڈ میں بھی نظر آتی تھیں۔ انھیں اسلام کریموف کے بعد ان کا حقیقی جانشین سمجھا جاتا تھا تاہم 2013ء میں ان کے اپنے والد کے ساتھ اختلاف پیدا ہو گئے تھے جو رشتے میں بگاڑ کا باعث بنے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy