کراچی(یوا ین پی) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی سیاست میں قدم رکھنے کو تیار ہیں، سینیٹر فرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ پارٹی جائزہ لے رہی ہے کہ بلاول کو کیسے پارلیمان میں لایا جائے؟ آصف زرداری کی زیرصدارت اجلاس میں اس معاملے پر غور کا امکان ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری این اے 204 یا این اے 207 کی نشست پرضمنی الیکشن لڑیں گے۔