سینئر صحافی سعید آسی پر حملے کی مذمت

Published on November 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

saed
لاہور(یواین پی)ورلد کالمسٹ کلب کی کور کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس مرکزی صدر ذوالفقار راحت کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وطن عزیز کے نامور ادیب، شاعر، صحافی، دانشور اور روزنامہ نوائے وقت کے سینئر ایڈیٹر ایڈیٹوریل جناب سعید آسی پر سبزہ زار میں حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ سعید آسی اور اُن کے بیٹے پر حملہ دراصل حریت فکر کی نقیب صحافت پر حملہ ہے۔ حافظ شفیق الرحمن نے کہا کہ اتنے باوقار صحافی پر حملہ کرنے والوں کی صرف مذمت ہی نہیں مرمت بھی کی جانا چاہےے۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے عہدیداران کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس و ادراک ہونا چاہےے اور مجاز حکام کو کارروائی پر مجبور کرنے کے لیے ایک وفد کی شکل میں ان سے ملنا چاہے

ass
واضح رہے کہ ورلڈ کالمسٹ کلب اس مذموم واقعہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ پر لانے اور جناب سعید آسی اور اُن کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 نومبر کو کاسمو پولیٹن کلب میں ایک مذمتی اجلا س کا انعقاد کرے گا جس میں وطن عزیز کے نامور صحافی، ادیب، شاعر اور لاہور پریس کلب کے عہدیداران کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلیٰ سعید آسی ایسے سینئر صحافی پر علاقہ کے اوباش غنڈوں کے حملے کا بلا تاخیر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کریں اور پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت جاری کریں کہ ان اوباشوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے حسب ضابطہ و قانون قرار واقعی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیئرمین ورلڈ کالمسٹ کلب حافظ شفیق الرحمن نے ایک مذمتی قرار داد بھی پیش کی جس کی شرکائے اجلاس چیف آرگنائزر خواجہ جمشید امام، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد فاروق چوہان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالباسط ، سینئر وائس چیئرمین ناصف اعوان، ڈاکٹر سجاد اعوان، وائس چیئرمین عبدالستار اعوان ،نائب صدر نوید مغل، اوصاف شیخ، حافظ ذوہیب طیب، سیکرٹری اطلاعات ریاض احمد احسان ، سیکرٹری فنانس حافظ یوسف سراج ،رابطہ سیکرٹری اسحاق جیلانی اور دیگر نے بھرپور تائید کی۔ اس موقع پر برطانیہ چیپٹر کے صدر اشتیاق گھمن، جنرل سیکرٹری سہیل لون، رکن ہاتف رضا ….تھائی لینڈ چیپٹر کے صدر نصیر احمد ورک…. اسپین چیپٹر کے صدر حافظ عبدالرزاق نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا اور جناب سعید آسی اور ان کے بیٹے سلمان سعید کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题