متاثرہ شخص کی ڈھرکی تھانے میں درخواست ، عطائی ڈاکٹر کلینک بند کر کے فرار ہوگیا ، پولیس
گھوٹکی(یو این پی)ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈھرکی میں عطائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر لگائے گئے غلط انجیکشن سے مریض پر اسرار جلدی بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے۔ڈھرکی کے شہری جلالدین دھوندو کے مطابق کمر کے درد کے لئے وہ ڈھڑکی میں مقامی ڈاکٹر کے پاس گئے تو اس نے انجیکشن لگا دیا جب وہ گھر پہنچا تو جسم سے پر اسرار طور پر جلد پھٹنے لگی ہے ۔ عطائی ڈاکٹر کو بتایا تواس نے بڑے ڈاکٹر کو دکھانے کا مشور دیا مگر جلدی مرض بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔متاثرہ شخص نے ڈھرکی تھانے میں درخواست دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹر کلینک بند کر کے فرار ہوگیا ہے۔