ممبئی(یوا ین پی)بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورسے جب اپنی ہی بہن اور اداکارہ کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ کرینہ کیساتھ یقینی طور پرکام کرنے کی خواہشمند ہیں اگر فلم کا سکرپٹ اچھا ہوتو۔اداکارہ کا کہنا تھا اگرآپ اچھے فنکار ہیں تو ہمیشہ آپ کو اچھے ہی کردار ملیں گے ، پہلے خواتین کے کرداروں کو مد نظررکھ کر بھی فلمیں بنائی جاتی تھیں، میں نے بیوی نمبر1 ، فضا اورزبیدہ جیسی فلموں میں کام کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا ان کیلئے اب انکی فیملی بہت زیادہ اہم ہے ، میں کسی بھی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتی لیکن اچھا کام ملے گا تو ضرورکرونگی۔