ہملٹن(یو این پی)اگرچہ ہملٹن ٹیسٹ کے پہلے روز کین ولیمسن کیخلاف تھرڈ امپائر کا فیصلہ موضوع بحث رہا جس نے ڈی آر ایس کی افادیت پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے لیکن کیوی کپتان کو اپنی 13 رنز کی اننگز کے دوران ایک زندگی بھی مل چکی تھی جب محمد عامر نے اپنی بال پر ان کا صفر پر کیچ گرا دیا۔ کین ولیمسن نے عامر کے دائیں جانب ہوا میں اٹھتا ہوا شاٹ کھیلا البتہ ڈائیو لگانے میں ہچکچاہٹ کے سبب گیند ان کے ہاتھوں میں نہیں آ سکی۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کی گیندوں پر متعدد کیچز ڈراپ ہو چکے ہیں جس میں انگلش ٹور قابل ذکر تھا لیکن ولیمسن کے معاملے پر کرک انفو کی کمنٹری میں یہ تبصرہ دلچسپ تھا کہ اب عامر خود عامر کی بال پر کیچ ڈراپ کرنے لگے۔