گکھڑمنڈی(یو این پی)جنرل قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے پرگکھڑ منڈی میں جشن منایا گیا ہے جبکہ شہریوں کا ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی ہے ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تعلق نواحی علاقہ گکھڑمنڈی سے ہے،نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دادا عنائت ﷲ قصبہ گکھڑ میں رہتے تھے۔ ان کے والد مرحوم کرنل اقبال باجوہ بھی وہیں پیدا ہوئے۔ نئے چیف آف آرمی سٹاف کی پیدائش کوئٹہ میں ہوئی لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دن گکھڑ میں ہی گزارے۔رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک دلیر اور جرات مند انسان ہیں جو پاکستان سے دہشتگردی کو ختم کر دیں گے۔