اوپننگ یکم دسمبر کو ہوگی اس موقع پہ شوبز سے منسلک افراد کے ساتھ ساتھ میڈیا کو بھی مدعو کیا جائے گا
بورے والا(یواین پی) نوجوان ہدایت کار خرم شہزاد اردو فلم ’’ میرا پیار‘‘ بنائیں گے فلم کی اوپننگ یکم دسمبر کو ہوگی تفصیلات کے مطابق اداکار و ہدایت کار خرم شہزاد اپنی نئی اردو فلم ’’میرا پیار‘‘ کی اوپننگ یکم دسمبر کو کر رہے ہیں یواین پی کے مطابق اوپننگ کے موقع پہ شوبز سے منسلک افراد کے ساتھ ساتھ میڈیا کے لوگو کو بھی مدعو کیا جائے گا فلم کی کاسٹ میں خرم شہزاد،آفرین شہزاد،صائمہ حسنین،پروان اور ڈاکٹر بی اے خرم شامل ہیں دیگر کاسٹ ابھی زیر غور ہے واضح رہے ان کی ایک پنجابی فلم’’ پینڈو بادشاہ‘‘ مکمل ہو چکی ہے ’’ عشق مذاق نئیں ‘‘ زیر تکمیل ہے ۔