لاہور(یو این پی)لاہور کے چنبہ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی لاش معمہ بن گئی۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہری قتل کے شواہد نہیں پائے گئے۔ جس کمرے سے لاش ملی وہ ایم این اے چودھری اشرف کے نام سے الاٹ ہوا ہے جبکہ شوہر نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ خاتون کی لاش کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ظاہری قتل کے شواہد نہیں پائے گئے تاہم فرانزک ٹیسٹ رپورٹ میں مزید شواہد سامنے آنے کی امید ہے۔ جسم کے مختلف حصوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ساہیوال کی سمعیہ چودھری شادی میں شرکت کرنے آئی تھی۔ اس کا شوہر آصف ایف بی آر میں ملازم ہے جس نے تھانہ ریس کورس میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ واقعے پر بات کرتے ہوئے ایم این اے چودھری اشرف نے موقف اختیار کیا کہ سمعیہ چودھری منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی۔ ہو سکتا ہے اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہو۔