اسلام آباد (یو این پی)سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے لئے دائر مقدمہ کی سماعت دوہفتوں تک ملتوی کردی،عدالت نے سماعت شیخ رشید کو نوٹس نہ ملنے کی بنیاد پر ملتوی کی ہے ، چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیرھانی مسلم اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل عدالت عظمی ک کے تین رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت کااغاز کیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ شیخ رشید احمد کو کیس میں جاری کیا گیا موصول نہیں ہو سکا ، جس پر عدالت نے انہیں نیا نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔یوا ین پی کے مطابق یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماشکیل اعوان نے شیخ رشید احمد کیخلاف اثاثہ جات چھپانے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثہ جات چھپائے ،الیکشن ٹریبونل نے ملک شکیل اعوان کی درخواست کو خارج کر چکی ہے۔