الوداع،الوداع،الوداع۔۔۔ جنرل راحیل شریف۔۔۔الوداع

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

8
نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ آج پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے
اسلام آباد(یو این پی) نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ آج (منگل کو) پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فوجی قیادت کی تبدیلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ آج ہونے والی تقریب میں نئے آرمی چیف فرمان امروز جاری کریں گے۔جنرل راحیل شریف روایتی چھڑی بھی ان کے سپرد کریں گے۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزرا اور اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک ہونگی۔ادھر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے وضاحت کی ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سوشل میڈیا پر کوئی بھی اکانٹ نہیں، ان سے منسوب تمام اکاونٹ جعلی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes