نواز شریف قوم،پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے رہے،عمران خان

Published on November 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

13
شریف فیملی کو2.6ملین درہم کانقصان ہوا،اسٹیل مل میں خسارہ ہوا تو پیسہ کہاں سے آیا
اسلام آباد(یوا ین پی)چیر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم،پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے رہے اور یہ بات ثابت ہوگئی ہے جب کہ اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیدادیں باہر چھپائی گئیں۔بدھ کو بنی گالہ میں پریس کانفرنس میں چیر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان گزشتہ 7ماہ سے پاناما پیپرز سے متعلق کہانیاں بدل رہا ہے اور بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہونے پر کہانی بدلی جارہی ہے،شریف فیملی کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے،عمران خان نے کہا کہ شریف کی دبئی میں اسٹیل مل لگانے کی اصل کہانی تھی اور قطری حاطم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے جبکہ عدالت میں ان کے جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق دبئی کی اسٹیل مل نقصان میں تھی،شریف فیملی کو2.6ملین درہم کانقصان ہوا لہذا اسٹیل مل میں خسارہ ہوا تو پیسہ کہاں سے آیا، اسمبلی میں نوازشریف نے کہا تھا ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں جب کہ ان کے ذہن میں بھی نہیں تھاکہ کیس یہاں تک آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ججوں نے کہا کہ ان کے پاس کوئی دستاویز نہیں ہے اور عدالت نے آج نوازشریف کے بچوں کی عمروں پربھی سوال اٹھائے جب کہ قطری شہزادے کی خط کی دھجیاں اڑادی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog