وزیراعظم عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں،مولا بخش چانڈیو

Published on November 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

کراچی(یو این پی) وزیر اطلا17عات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کے اس بیان پر کہ احتساب ہوگا تو آصف علی زرداری کا بھی ہوگا اور بلاول کو اپنے انکل، پھپھیوں کا جواب بھی دینا ہوگا ،کے ردعمل میں کہا ہے کہ زیر اعظم محمد نوازشریف وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم نوازشریف نے ایسی زبان کو نہ روکا تو حالات کے ذمے دار وزیر اعظم خود ہوں گے، سیاست میں ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، ایسی زبان کے بعد کسی مفاہمت اور مصالحت کی گنجائش نہیں رہے گی۔بدھ کو مولا بخش چانڈیونے کہا کہ ایسی گفتگو اور بیانات برداشت نہیں کیے جائیں گے ،یاد رہے کہ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتساب ہوگا تو زرداری کا بھی ہوگا اور بلاول کو اپنے انکل، پھپھیوں کا جواب بھی دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما لیکس میں شامل ہے، ان کا بینی فشری کون ہے۔ بلاول بتائیں کہ چھینی گئی شوگر مل کا ذریعہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme