مشرقی وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینیوں کو فوری حقوق دئیے جائیں:ملیحہ لودھی
Published on December 1, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 360) No Comments
نیویارک (یوا ین پی)اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق دیے بغیر عالمی استحکام ممکن نہیں۔فلسطین کے یوم یکجہتی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیر مشروط حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ مشرقی وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینیوں کو فوری حقوق دئیے جائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کے معاملے کو طول دیا جانا بند ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر کردار ادا نہ کرکے سلامتی کونسل نے اپنی ساکھ متاثر کی ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عدم دلچسپی نے اس کے اپنے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے ٗفلسطین اور اسرائیل کے تنازع کی قرارداد انتہا پسنداور دہشتگرد قوتوں کا خاتمہ کرنے کیلئے بھی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی وجہ سے عرب اور اسلامی دنیا میں غصے اور مایوسی پھیل رہی ہے ا ور پاکستان سمیت بہت سے ممالک فلسطین کے موقف کی حمایت کی ہے مگر وہ ممالک جواس تنازع کو حل کرانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں وہ ایسا کرنے سے قاصر ہیں ۔مشرق وسطیٰ میں مستقل قیام امن کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز کرنے کی ضرورت ہے ۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کونسل کو اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہو گا اور بے جا تسلط کو ختم کرانے کے حوالے سے ٹائم لائن کیلئے سیاسی پختگی اور ویڑن کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا دن منانابین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اصولوں کی سنگین نفی کرنے والے ایک غاصب کے ہاتھوں فلسطینی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم کی یا د دلاتا ہے ۔ملیحہ لودھی نے فلسطینی سر زمین، غزاکی پٹی اور مسجد اقصیٰ کے گرد اسرائیل کی کے قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔فلسطین کی بدحالی کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 52لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کو گزشتہ ستر سال سے اپنے گھروں سے زبردستی محرومرکھنااور انکا جائز اور قانونی حق واپس دینے سے انکار کرنا انصاف اور اخلاقیات کی نفی ہیں ۔اس سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اقوام متحدہ سے خطاب کرنے جارہی ہے۔اس حوالے سے انھوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 96
Related
WordPress Blog