ضلع کوہلو میں لیویز کی کارروائی ،اسلحہ اور گولہ بارود کی بھارتی مقدار برآمد

Published on December 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

3
کوہلو(یو این پی)بلوچستان کے  ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر  کوہلو آغا نبیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  تحصیل ماوند میں خفیہ اطلاع ملنے پر  لیویز فورس نے  کارروائی کے دوران  زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ گولہ بارود برآمد کر لیا جس میں مارٹر گولے آر پی جی روانڈز رائفلز ،  ، دستی بم ، راکٹ بمع فیوز ،  مختلف قسم کے ہزاروں کی تعداد میں راونڈز  وائرلیس سیٹس سمیت دیگر تخریبی مواد برآمد کرلیا گیا ،جسے  دہشت گردوں نے صوبے میں تخریبی کارروائیوں میں استعمال کرنا تھا  تاہم لیویز فورس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے  دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes