بوریوالہ (یو این پی) عید میلاد النبیؐ کی آمد کیساتھ ہی شہر بھر میں عمارتوں کو سجانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد مختلف اقسام کے برقی قمقمے اور لائٹیں وغیرہ خرید رہے ہیں جس کی وجہ سے لائٹوں کی مانگ میں اضافہ اور اس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں مختلف مساجد سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں پر لائٹیں لگانے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔