اسلام آباد (یواین پی)امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کا باقائدگی سے استعمال ذیابطیس ٹائپ ٹو سے بچاؤ فراہم کرتا ہے۔ہارورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہی میں شامل بیکٹیریا ذیابطیس ٹائپ ٹو کے خطرے میں کمی لانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔تحقیق کے مطابق دہی کا روزانہ استعمال ذیابطیس کے خطرہ کو 20 فیصد تک کم کر دیتا ہے اور دوپہر کے کھانے میں دہی کا مستقل استعمال انسانی صحت پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ ماہرین کامذید کہنا ہے کہ دہی بڑھتی عمر کے بچوں کی ہڈیوں کی مضبوطی ، قوت مدافعت اور ہاضمہ کی درستگی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔