اسلام آباد (یواین پی)امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ ٹینسی یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناؤ میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ ناشتہ کرنے سے جسم میں میٹا بولزم کی شرح بڑھتی ہے جس کا مطلب ہے کہ نیند کے دوران کیلوریز جلنے کا جو عمل سست ہو جاتا ہے وہ ناشتہ کرنے سے تیز ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا مذید کہنا ہے صبح کے ناشتہ موٹاپے سے بچاتا ہے،ناشتہ نہ کرنا موٹاپا ذیابطیس،امراض قلب اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔