کالا شاہ کاکو کے قریب پولیس مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک،ایک فرار
Published on December 6, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 300) No Comments
لاہور(یو این پی)کالا شاہ کاکو کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3ڈاکو ہلاک جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ سیالکوٹ سے آنے والی مسافر بس میں ڈاکو مسافروں کے بھیس میں سوار ہوئے اور بس کو یرغمال بناکر لوٹ مار کا سلسلہ شروع کردیا تاہم اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دی گئی تو ڈی پی او شیخوپورہ نے کالا شاہ کاکو کے قریب بھاری نفری کے ہمراہ بس کو گھیرا لیا جس کے بعد پولیس اور ڈاکوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہا اور اس دوران پولیس کی کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا جب کہ اس دوران ان کا ایک ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا گیا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 88
Related
Premium WordPress Themes