پانامہ لیکس کیس میں کوئی چیز باقی نہیں رہی کیس ایک دو دن میں نمٹ جائے گا، مریم اورنگزیب

Published on December 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے یقین ظاہر کیا ہے کہ پانامہ لیکس کیس میں کوئی چیز باقی نہیں رہی کیس ایک دو دن میں نمٹ جائے گا۔میاں نواز شریف سرخرو ہوں گے۔وزیراعظم کو مکمل ترقی کے سفر میں ناکام بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر 2018ء میں دوبارہ وزیراعظم ہوں گے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنماء شفقت محمود کے ہمراہ اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا احتساب پہلی دفعہ نہیں ہوا ہر دور میں ان کا احتساب ہوا اورسرخرو ٹھہرے اب بھی انشاء اﷲ سرخرو ہوں گے۔عمران خان کو اپنی نیت صاف رکھنی ہو گی تحریک انصاف نے ہمارے ووٹ بینک کو متاثر کرنے کی پوری کوشش کی مگر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا میاں نواز شریف سے لوگ محبت کرتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کے لیے کام کرتا ہیں۔وہ جھوٹ اور الزامات پر سیاست نہیں کرتے ان کی نیت صاف ہے اور ان کے کام سب کے سامنے ہے تحریک انصاف کو ڈر ہے کہ اگر ان کے کام اسی طرح جاری رہے تو آئندہ دور بھی نواز شریف کا ہو گا اب پانامہ لیکس کے ذریعے کوشش کی جارہی ہے لیکن میں واضح کر دوں کہ ترقی کا یہ سفر ختم نہیں ہو گا پاکستان کو آگے لے کر جانا ہی میاں نواز شریف کی نیت ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم پر جتنے بھی الزامات لگائے ہیں ان میں سے ایک کا بھی سپریم کورٹ میں ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہم نے ماسوائے ایک دو کے تمام جوابات جمع کرا دیئے ہیں باقی جوابات بھی ایک دو روز میں جمع کرا دیئے جائیں گے کیس میں کوئی چیز نہیں رہی ایک دو دن میں نمٹ جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ نہیں لکھا کہ مریم نواز ان کے زیر کفالت ہے تحریک انصاف نے پانامہ کیس کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔شوکت خانم اور کرکٹ کپ کے علاوہ عمران خان کے پاس کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف کا بزنس نواز شریف کے حکومت میں آنے سے پہلے تھا جبکہ شفقت محمود نے کہا کہ کیس کی بنیادی چیزیں ہمیں وکلاء نے پیش کر دی ہیں۔وزیراعظم کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے حسن نواز نے 1999ء میں انٹرویو میں کہا کہ وہ اینٹ کے فلیٹ میں رہتے ہیں مریم نواز کے شوہر کا کوئی کاروبار نہیں وہ اپنے والد کے ساتھ رہتی ہیں سوال یہ ہے کہ حسن نواز کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے۔عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ ان کا بھی احتساب کیا جائے یہ جنگ پاکستان کے بقاء کی ہے جو جاری رہے گی ہم نے اس ملک سے کرپشن ختم کر کے دم لینا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题