واشنگٹن(یو این پی)وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو کو ٹرمپ ٹیم کی اجازت سے شائع کیا گیا،اس گفتگو کے اشاعت پر کوئی شرمندگی نہیں۔وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو کوٹرمپ کی ٹیم کی اجازت سے شائع کیا گیا، اس میں جو زبان اور الفاظ استعمال کیے گئے وہ ٹرمپ ٹیم کی منظوری سے کیے گئے۔گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں اس گفتگو کے اشاعت پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ ہم بہت پر امید ہیں کہ آنے والی ٹرمپ ایڈمنسٹریشن کے ساتھ نئے پاک امریکا تعلقات کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے ٹرمپ کے نائب صدرکے کشمیر کے موقف پر بیان کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس کے اوپر ثالثی کا کردار ادا کرینگے۔