جماعت اسلامی بنوں کا حلقہ پی کے 70اور 73میں انٹر یوتھ انتخابات کا اعلان

Published on December 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

10
بنوں (یو این پی) جماعت اسلامی بنوں نے حلقہ پی کے 70اور 73میں انٹر یوتھ انتخابات کا اعلان کر دیا یونین کونسلوں کی سطح پر تنظیم سازی کیلئے یکم دسمبر کو صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک پولنگ ہو گی جماعت اسلامی بنوں کے آمیر ڈاکٹر ناصر خان ،جنرل سیکرٹری اختر علی شاہ اور دیگر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے جو 1941سے اپنی سیاسی ،سماجی اور تمام شعبوں میں اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اب مرکزی اور صوبائی قیادت کی خصوصی ہدایت پر جے آئی یوتھ کے انٹر انتخابات کئے جا رہے ہیں جس میں حصہ لینے کیلئے 11,12اور 13دسمبر تک امیدواران کاغذات نامزدگی جمع کر اسکتے ہیں ممبر سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ممبر شپ میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ 23دسمبر تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پولنگ میں صرف وہ لوگ ووٹ ڈال سکتے ہیں جے یو آئی یوتھ ممبر شپ رکھتے ہوں انتخابات کی نگرانی جماعت اسلامی بنوں کی کابینہ کرے گی انتخابات کے روز پرائزیڈنگ اور متعلقہ افسران امیدواروں اور نمائندوں کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی شروع کرے گی انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے ،جانچ پڑتال اور اعتراض کی فہرست کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کو غیر متنازعہ نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور امیدواروں کو جماعت اسلامی کے منشور کے مطابق ایک دوسرے کے پیچھے بولنے پر پابندی ہو گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes