حادثے کا شکار طیارہ آٹھ سال پرانا تھا :چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل

Published on December 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

pia

اسلام آباد (یواین پی )چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سات سے آٹھ سال پرانا تھا جس کو فرانس کی ایک کمپنی سے خریدا گیا تھا ۔
بد قسمت طیارے کے حادثے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام 4 بجکر9 منٹ پرکنٹرول ٹاورپرپائلٹ نے ایک انجن فیل ہونے کا پیغام دیا جس کے بعد شام4بجکر15 منٹ پرطیارہ ریڈار سے غائب ہوااورچندہی لمحوں بعد کپتان نے مےڈے کال دے دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ہر جہاز کا 500گھنٹے بعد اے چیک ہوتا ہے،حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آرطیارے کا اکتوبر2016 میں اے چیک ہوا تھا اور طیارے کو قابل پرواز ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا۔
اعظم سہگل نے بتا یا کہ یہ طیارہ 2007 میں بنا تھا ، اس کی مین ٹیننس میں کوئی خامی نہیں تھی،سولہ سترہ ایجنسیاں پی آئی اے طیاروں کی سیفٹی کا آڈٹ کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے 11اے ٹی آر چل رہے ہیں،یہ فرانسیسی کمپنی کے بنائے ہوئے طیارے ہیں جو پوری دنیا میں چلتے ہیں۔ چترال اور گلگت جیسے علاقوں کے لئے جہازلینے ہوں تواے ٹی آرہی لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes