راولپنڈی (یواین پی )پاک فوج نے کے اہم عہدوں پر تقرریاں ہوئی ہیں جن کے تحت پاک فوج کے 7میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے 7میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ ترقی پانے والوں میں کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل ندیم رضا ،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر ،ڈی جی ڈبلیو اینڈ آر جی ایچ کیو میجر جنرل ہمایوں عزیز ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن ،ڈی جی این ڈی یو میجر جنرل نعیم اشرف ،ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل محمد افضل اور ڈی جی پی ایس میجر جنرل قاضی اکرام کے نام شامل ہیں ۔