بنچ، کرسی یا منجی، جو بھی بنے پاناما کا مسئلہ حل ہوگا؛چوہدری شجاعت

Published on December 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

3
لاہور(یو این پی) مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اب بنچ بنے ، کرسی بنے یا منجی ،پاناما کا مسئلہ حل ہوکر رہے گا،انسداد ندعنوانی کا دن وہی مناتے ہیں جو کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں،کبھی اقلیت کا لفظ استعمال نہیں کیا ، ہم سب پاکستانی ہیں۔گذشتہ روزلاہور میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مسلم لیگ (ق)چوہدری شجاعت نے کہا کہ انہوں نے کبھی اقلیت کا لفظ استعمال نہیں کیا ، ہم سب پاکستانی ہیں، سب کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے، ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلے، حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلے گی تو ہی کامیاب ہوگی، جوجماعت عوام کے حق میں فیصلہ کرے گی اس کےساتھ ہوں گے۔پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق مسلم لیگ(ق)کے صدر کا کہنا تھا کہ انسداد بدعنوانی کا دن وہی مناتے ہیں جو کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں، ہمارے لیے ملک سب سے پہلے ہے اور پھر عوام ہیں لیکن وزیر اعظم نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ عمران خان اور پیپلزپارٹی عوام کے لیے نکلیں گے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے ، اب بنچ بنے، کرسی بنے یا منجی، پاناما لیکس سے متعلق فیصلہ ہوکر رہے گا۔ ہم قوم کو پاناما لیکس کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes