ممبئی(یو این پی) بالی ووڈ میں اداکاری، ہدایتکاری اورپروڈکشن کے ماہرسمیت مسٹرپرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک پر جوش انسان تو ہیں لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلموں کے انتخاب میں ہمیشہ محتاط رہنے والے اوربہترین سے بہترین اداکاری کرنے والے بالی ووڈ اداکارعامرخان کا کہنا ہے کہ جب انہیں مسٹرپرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے تو وہ بالکل بھی خود پردباو محسوس نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ اس خطاب پریقین ہی نہیں رکھتے ہیں، وہ ایک پرجوش انسان تو ہیں لیکن مسٹرپرفیکشنسٹ نہیں ہے۔ عامرخان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کوئی بھی انسان دنیا میں ایسا ہے ہی نہیں جسے مسٹر پرفیکشنسٹ کا خطاب دیا جائے اور نہ ہی ایسی کوئی چیز ہے جسے خاص طور پر کسی تخلیقی فیلڈ میں پرفیکٹ کہا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کسی منظرکوعکسبند کرا رہے ہوتے ہیں تو متعدد قسم کی تکنیکی مسائل سامنے آتے ہیں، جس کے باعث منظر کو باربارعکسبند کرانا پڑتا ہے، لیکن جب بھی وہ پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ اداکارکا کہنا تھا کہ کسی بھی ایک چیزکولے کر مختلف قسم کے خیالات ہوتے ہیں توکیسی کسی بھی چیزکے لیے پرفیکٹ کہا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اداکار کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ”دنگل“رواں ماہ 23 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔