قصور با رکونسل کے انتخابات جنوری میں ہوں گئے

Published on December 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

12

کوٹ رادھا کشن (یو این پی )قصور با رکونسل کے انتخابات اگلے ماہ ہونے والے ہیں امیدواران انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ہر طرف رونقیں ہی رونقیں ہیں اپنا اپنا منشور اور اعراض مقاصد بتانے کے لئے اجتماع کا انعقاد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تحصیل بار کوٹ رادھا کشن نے قصور با کو نسل کے امیدواروں کو قصرانور شادی ہال میں دعوت دی جس میں وکلابرادری صحافتی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔امیدواران ملک ریاض احمد خاں امیدواربرائے صدر شہباز علی خاں برئے نائب صدر میاں منور حیات برائے سکرئٹری ،خالد بھٹی برائے فنانس سکرئٹری ، اصغر علی بھٹی برائے آرگنائزر نے خطاب کیا اور اپنا اپنا مدھا بیان کیا ۔علاوہ ازیں قصور کی اہم شخصیات ملک رشید احمد خاں ایم این اے ، احمد سعید ایم پی اے ، قربان علی ڈوگر سابق صدر با کونسل قصور محمد اشرف بھٹی ایڈوکیٹ چوہدری آس محمد ایڈوکیٹ محمد آصف بھٹی ایڈوکیٹ اور فیصل ضیاءقادری نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme