پشاور: (یو این پی )چارسدہ روڈ پرنامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسر ڈی ایس پی ریاض الاسلام ہلاک جبکہ ان کے بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فرقان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کے ڈی ایس پی ریاض الاسلام کو چارسدہ روڈ پر نامعلوم دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ قریبی مسجد میں مغرب کی نماز کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔سپرنٹنڈنٹ پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے ڈی ایس پی فرقان ریاض الاسلام پر فائرنگ کی جس سے ریاض الاسلام ہلاک اور ان کے بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم پست کیے جانے کے باوجود صوبہ خیبر پختونخوا میں وقتا فوقتا دہشت گردی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔رواں برس بھی پشاور میں سیکیورٹی فورسز کو متعدد مرتبہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔