استنبول (یو این پی )ترکی کے شہر استنبول میں دو بم دھماکوں میں انتیس افراد ہلاک اور ایک سو چھیاسٹھ زخمی ہو گئے ۔ نامعلوم افراد نے فٹبال سٹیڈیم کے قریب بارود سے بھری گاڑی اڑائی جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے قریبی پارک میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا ۔ حملوں میں پولیس اہلکاروں سمیت انتیس افراد ہلاک ہو گئے ۔ صدر طیب اردوان نے حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دے دیا ۔