کوٹ رادھا کشن (یواین پی) کوٹ رادھا کشن میونسپل کمیٹی کے چیئرمین خالد بھٹی جو کہ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے اور الخدمت سٹی گروپ میں شامل ہوئے جس میں حاجی نواز بھٹی ممبر میونسپل کمیٹی پی ٹی آئی ،اعظم راجو ممبر میونسپل کمیٹی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبر حاجی افتخار حسین کالا، چوہدری شہباز علی ورک ، سید مبین شاہ اور چوہدری ایوب خاور جماعت اسلامی ۔ مخصوص نشست پر نیامت مسیح ،محمد آصف بھٹی ایڈوکیٹ ، کلیم اللہ بھٹی شامل تھے اور الخدمت سٹی گروپ کے کنگ میکرز سابقہ کونسلر حاجی گلفراز بھٹی اور صاحبزادہ راﺅ علی افسر ایوبی ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی اور ملک عبدالعزیز ان کی کاوشوں سے یہ اتحاد قائم ہوا اور میونسپل کمیٹی کوٹ رادھا کشن کی چیئرمین شپ لے اُڑے اور اہم قرارداد سلمان حنیف ایم این اےاین اے-138 نے کردار ادا کیا اور چوہدری خالد حسین سماجی رہنما، انجمن تاجران کے ملک غلام محی الدین اجمل اور شیخ شوکت علی شامل تھے اورمحمد انیس قریشی ایم پی اے مسلم لیگ ن اور ان کے صاحبزادہ داﺅد قریشی کے منتخب کونسلرز، چیئرمین بننے کے خواب دیکھتے رہ گئے جس میں میاں محمد اسحاق رحمانی ممبر میونسپل کمیٹی اور چوہدری محمد ناصر غوری، میاں اقبال صابر ، سید تنویر حسین شمسی ان کے خواب پانی میں بہہ گئے ۔ صاحبزادہ علی افسر ایوبی ڈپٹی آرگنائزرز پی ٹی آئی کو مسلم لیگ ن کے خالد بھٹی جاپانی کی حمایت کرنے پر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے آرگنائزر ندیم ہارون خان اور ڈپٹی آرگنائزر رانا ندیم اسلم اور تحصیل کوٹ رادھا کشن کے آرگنائزر سید ظہیر الحسن شمسی نے پارٹی منشور کی خلاف ورزی کرنے پر راﺅ علی افسر ایوبی کو نوٹس جاری کر دیا ہے اور راﺅ علی افسر ایوبی ڈپٹی آرگنائزر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خالد بھٹی جاپانی مسلم لیگ ن کے ممبر میونسپل کمیٹی کی برا ہِ راست حمایت نہیں کی تھی یہ خود ہمارے الخدمت سٹی گروپ میں شامل ہوئے تھے اور میں نے تحصیل آرگنائزنگ کمیٹی پی ٹی آئی کوٹ رادھا کشن کے ممبرز کی مشاورت سے حمایت کا اعلان کیا تھا جس وجہ سے ہم نے ان کا ساتھ دیا تحصیل کوٹ رادھا کشن کی فلاح بہبود کے لیے اور میں نے براہِ راست مسلم لیگ ن کی حمایت نہیں کی اور میں ہر سزا بھگتنے کے لیے تیار ہوں۔اس کے علاوہ راجہ جنگ میونسپل کمیٹی اور مصطفی آباد میونسپل کمیٹی میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ چیئرمین میونسپل کمیٹی بننے کے قوی امکان ہیں ،ان میں حسن علی خاں امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-138 کا اہم کردار شامل ہے ۔