فیصل آباد (یواین پی)اللہ جل شانہ خالق کل بھی ہے اورمالک کل بھی،آپ نے اپنی ہی ذات پاک سے نورِ محمدی ﷺکاظہور فرمایااوراسے اپنی ہی معرفت اورپہچان کاوسیلہ بنایا ۔ان خیالات کااظہار دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر جشن عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر منعقدہ عظیم الشان محفل میلاد پاک کے موقع پر کیا۔صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکارنے فرمایاکہ ہمارا وجدان تو یہ کہتاہے کہ رحمتہ للعلمین سے تو حضور ﷺ کی شان پاک کاآغاز ہے ،ہمارے آقا ﷺ کی شان پاک کی انتہا تو اس سے بھی بہت آگے ہے،یہ بات برحق ہے کہ آپﷺ رحمتہ للعلمین ہیں،فقط اسی کوانتہانہ سمجھا جائے ،اللہ تعالیٰ تو یہ فرمارہاہے کہ’’ہم نے آپﷺ کونہیں بھیجا مگر رحمتہ للعلمین بناکر‘‘،ہم نے آپﷺ کونہیں بھیجا ہے سے مراد یہ ہے کہ اگر آپﷺ اپنی مکمل آب وتاب کیساتھ جلوہ گر ہوتے تو کوئی بھی آپﷺ کے انواروتجلیات کوبرداشت نہیں کرسکتا تھا۔آستانہ عالیہ محمدیہ چادریہ لاثانیہ کو’’جشن آمد رسولﷺ ‘‘کے سلسلے میں خوبصور تی سے سجایاگیا،محفل میلادپاک،خصوصی لنگر اورمیلادالنبیﷺ جلوس ‘‘کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔شرکائے محفل اورجلوس نے اپنی گاڑیوں کوبھی بڑی خوبصورتی سے سجایا ،بینرز ،پلے کارڈز،جھنڈوں ،نعت خوانی اوردرودوسلام کے خصوصی نذرانوں سے اپنے آقا ﷺ سے عقیدت ومحبت کابھی اظہار کیاگیا۔
میلادالنبیﷺ جلوس کی قیادت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کی،جبکہ آپ کے صاحبزادگان (صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکار،صاحبزادہ طہور احمدسرکار،صاحبزادہ طاہر احمد سرکار،صاحبزادہ احمد علی سرکاراورصاحبزادہ محی الدین سرکار)نے خصوصی شرکت فرمائی ،تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ سمیت لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ،لاثانی نعت وکلام کونسل ،آل پاکستان صوم وصلوۃ کمیٹی کے صدور،امیران حلقہ اور کثیر تعداد میں کمیونٹی ورکرز نے بھی شرکت کی۔میلادالنبی ﷺجلوس لاثانی سیکرٹریٹ سے ہوتاہواچوک گھنٹہ گھر پہنچا اورمختلف راستوں سے ہوتاہوا واپس لاثانی سیکرٹریٹ پراختتام پذیر ہوا۔شرکائے جلوس کیلئے خصوصی لنگر شریف کااہتمام کیاگیا۔آستانہ عالیہ لاثانیہ پرہمہ وقت آپﷺکی بارگاہ اقدس میں روزانہ درودوسلام کے نذرانے پیش کئے جاتے ہیں ۔دوران جلوس صدیقی لاثانی سرکارنے شرکائے جلوس اورجلوس کااستقبال کرنیوالوں میں خصوصی تبرکات بھی تقسیم فرمائے۔
thanks alot dr sahib,Almighty Allah blessed you.