تاریخ کا آئینہ

Published on December 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

تحریر شیخ ۔۔۔ توصیف حسین touseef
گزشتہ روز میں اپنے دفتر میں بیٹھا سوچوں کے سمندر میں ڈوب کر یہ سوچ رہا تھا کہ اس بار کیا لکھوں کہ میرے ملک کی پچانوے پرسنٹ عوام نفسا نفسی کے ساتھ ساتھ بے حسی کا شکار ہو کر انسانیت سے بیگانہ ہو کر رہ گئی ہے یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا کہ کسی ایک ملک کے بادشاہ کی عوام نفسا نفسی کے ساتھ ساتھ بے حسی کا شکار ہو کر انسانیت سے بیگانہ ہو کر رہ گئی تھی جس پر بادشاہ کو یہ فکر لاحق ہوئی کہ کہیں یہ میرا ملک عوام کی نفسا نفسی اور بے حسی کا شکار ہو کر میرے دشمن ملکوں کے ہاتھوں نہ چلا جائے جس پر بادشاہ نے محض اس لیئے اپنی عوام کو مختلف طریقوں سے اذیت دینا شروع کر دی تاکہ ان کی سوئی ہوئی غیرت جاگ جائے اور اس اذیت کے خلاف آ واز حق بلند کرنے کی جرات کر سکے چونکہ بادشاہ یہ بخوبی سمجھتا تھا کہ خداوندکریم نے کبھی اُس قوم کی حالت نہیں بدلی کہ جس کو نہ ہو از خود خیال اپنی حالت کے بدلنے کا قصہ مختصر بادشاہ کے ان تمام اذیت ناک طریقوں کے باوجود عوام جوں کی توں رہی تو بادشاہ نے عوام کو مذید اذیت دینے کیلئے شہر کے باہر جانے اور آنے والے راستے پر چوکی تعمیر کروا کر چند ایک محافظوں کو تعنیات کر دیا جو ہر آنے جانے والے افراد سے ٹیکس وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی چھترول کرنے میں مصروف عمل رہتے اس ہتک آ میز رویہ کے سلسلے کے چند ہی روز بعد چند ایک افراد بادشاہ کے دربار میں حاضر ہونے کے بعد بادشاہ کو استدعا کرتے ہوئے کہنے لگے کہ بادشاہ سلامت آپ نے جو ہر شہری کے آنے اور جانے والے راستے پر چوکی تعمیر کروائی ہے وہاں پر محافظوں کی تعداد کم ہے جبکہ عام شہری کی تعداد زیادہ ہے جس کے نتیجہ میں آپ کے محافظ شہریوں سے ٹیکس اور چھترول کرنے میں دیر کر دیتے ہیں لہذا آپ مہربانی فر ما کر مذکورہ چوکی پر محافظوں کی تعداد میں اس قدر اضافہ کر دے تاکہ وہ بر وقت ہر شہری سے ٹیکس وصول کر نے کے ساتھ ہر شہری کی چھترول کر سکے بس یہی کیفیت ہمارے ملک کے پچانوے پرسنٹ عوام کی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے ملک کے متعدد حاکمین اپنی عیارانہ چالوں سے عوام کو اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور کر رہے ہیں پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ 1947سے لیکر آج تک جتنے بھی حاکمین آئے اُن میں سے زیادہ تر تعداد ان حاکمین کی ہے جو اپنے فرائض و منصبی دہاڑی لگاؤ اور مال کماؤ کی سکیم پر عمل پیرا ہو کر ادا کرتے رہے جس کے نتیجہ میں ہمارا ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے بجائے پسماندگی کی راہ پر گامزن ہو کر بھکاری ملکوں کی صف میں آ کھڑا ہوا ہے در حقیقت تو یہ ہے کہ یہ وہ حاکمین ہیں جو عوام کے سامنے اپنے آپ کو پارسا شو کر نے کیلئے جانے والی حکومت کے حاکمین کے خلاف پاکستانی دولت لوٹنے کے مختلف مقدمات درج کروا دیتے ہیں لیکن انھیں سزا دلوانے میں ہمیشہ قاصر رہتے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ملک میں جتنے بھی عدلیہ کے ارباب و بااختیار ہوتے ہیں وہ صرف اور صرف ان حاکمین کی اجازت سے ہوتے ہیں تو پھر بھلا ان حاکمین کو کس بات کا ڈر اور خوف ہاں البتہ اس ملک میں قانون لا گو ہے تو وہ ہے صرف اور صرف مظلوم افراد پر جو بھوک اور افلاس سے تنگ آ کر پانچ سو روپے کی چوری کرتا ہے اپنے اہلخانہ کی بھوک مٹانے کیلئے جبکہ دوسری جانب اربوں اور کھربوں روپے لوٹنے والے حاکمین کو عام معافی چونکہ ان کے سامنے قانون اندھا اور بہرہ ہو جاتا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج ملک بھر کی جیلوں میں زیادہ تر تعداد اُن افراد کی ہے جو اپنے اہلخانہ کا پیٹ بھرنے کیلئے پانچ سو روپے کی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جبکہ اربوں اور کھر بوں روپے لوٹنے والے حاکمین کا مذکورہ جیلوں میں نام و نشان تک نہیں ملتا افسوس صد افسوس کہ ہمارے ملک کے حاکمین سعودی عرب جیسے ملک جس کے امرا کو جنگ کا خطرہ تھا کی مدد کیلئے اُس کے دشمن کو ہراساں کرنے کیلئے اپنی فوجی طاقت کے تعاون کا بھرپور مظاہرہ کر رہے تھے جبکہ دوسری جانب آج ہندوستان جو منہ میں رام رام اور ہاتھ میں چھری لیکر مقبو ضہ کشمیر میں ہمارے نہتے مسلمان کشمیری بھائیوں پر ظلم و ستم لوٹ مار اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر رہا ہے جبکہ ہماری کشمیری بہنوں کی عصمت پا مال کر کے ہمیں بے غیرت بنا رہا ہے اس کے باوجود ہمارے عربی امرا اور ہمارے حاکمین خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں یہی کافی نہیں ہمارے حاکمین نے ملک بھر میں شکار پر پا بندی عائد کر رکھی ہے لیکن عربی امرا پر نہیں خواہ وہ اس ملک میں انسانی زندگی کا شکار کریں یا پھر کسی پرندے کا انھیں کھلی آ زادی ہے بلکہ اُن کے اس گھناؤنے اقدام کی دیکھ بھال کیلئے محافظوں کا ایک دستہ تعنیات کر دیا جاتا ہے آپ یقین کریں یا نہ کریں لیکن یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ یہ عربی امرا اپنی دولت کا زیادہ تر حصہ غیر مسلم بنکوں میں رکھتے ہیں اُن کے متعلق یہ شنید ہے کہ وہ غیر مسلم بنکوں سے اپنی دولت کا سود بھی وصول نہیں کرتے کاش یہ عربی امرا وہی دولت پاکستانی بنکوں میں رکھتے تو آج ہمارا ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو کر رہ جاتا لیکن افسوس کہ عربی امرا ایسا کرنے میں ہمیشہ قاصر رہے ہیں اور وہ ایسا کر بھی نہیں سکتے چونکہ یہ عربی امرا وہ ہیں جن کے زیادہ تر بزرگوں نے خداوندکریم کے پیارے محبوب حضور پاک اور آپ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے ساتھ ساتھ آپ کے عزیز و اقارب کو اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا تھا اگر آج آپ حقیقت کے آ ئینہ میں دیکھے تو مذہب اسلام کو کئی حصوں میں تقسیم کر نے والے انہی عربی امرا کے بزرگ ہیں آج بھی یہ عربی امرا قرآن پاک کی عظمت کو پامال کرتے ہوئے قرآن پاک کو عام کتاب سمجھتے ہوئے سروں کے نیچے رکھ کر سو جاتے ہیں اگر آپ تاریخ کے آ ئینے میں دیکھے تو خانہ کعبہ کے غلاف کو آگ لگانے والے انہی عربی امرا کے بزرگ تھے پھر بھی ہمارے ملک کے حاکمین عربی امرا کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں عربی امرا کے اس گھناؤنے اقدام کے باوجود ہمارے ملک کی پچانوے پر سنٹ عوام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تعجب ہے
بک گیا دوپہر تک بازار کا ہر ایک جھوٹ
اور میں شام تک ایک سچ کو لیکر یوں ہی کھڑا رہا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme