بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعتوں کی کامیابی

Published on December 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 931)      No Comments

\"shah
صوبہ بلوچستان میں 8سال بعد 7دسمبر 2013کو بلدیاتی انتخابی دنگل سج گیا ۔7دسمبر کو صوبائی گورنمنٹ کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل بھی کیا گیا بلدیاتی انتخابات میں تمام انتظامات اور تیاریاں بڑی خوش اسلوبی سے کیا گیا تھا بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز ،بلیٹ پیپرز اور سیکورٹی معاملات کو حتمی شکل دیا گیا تاتمام پولنگوں کے تمام سامان سخت سیکورٹی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا گیا ۔بلوچستان کے 32اضلاع میں 8سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 7190نشستوں میں سے 2507نشستوں پر اُمیدوار وں نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کی وجہ سے اُمید وار بلامقابلہ منتخب ہوئے ۔بلدیاتی انتخابات میں حکومتی اتحاد کی برتری برقرار نیشنل پارٹی پہلے نمبر،پاکستان مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر 4168 نشستوں پر نیشنل پارٹی،234(ن) لیگ 144پشتونخوامیپ 112جے یو آئی (ف) 103اور آزاد اُمیدواروں کی 486نشستیں حاصل کیں۔
میٹروپولٹین کارپوریشن کی تمام58سیٹوں کے نتائج آگئے ہیں حکمران اتحاد نے سبقت حاصل کرلی ہے۔کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن کی تمام58سیٹوں کے نتائج آگئے ہیں حکمران اتحاد نے سبقت حاصل کرلی ہے ان نتائج کے مطابق پشتونخوامیپ19 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی نواز لیگ کو6سٹیں ملی جبکہ13آزاد امیدوار وں نے کامیابی حاصل کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی5نشستوں ‘بی این پی مینگل4اور جے یو آئی نظریاتی نے3نشستیں حاصل کیں وزیراعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالمالک کی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف2,2سیٹیں حاصل کرنے پر کامیاب ہو سکیں جے یو آئی(ف) پیپلز پارٹی اور وحدت المسلمین کو ایک ایک سیٹ ملی۔ ساتویں بلدیاتی انتخابات میں کوئٹہ اور پشتون علاقوں سمیت بلوچستان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کی جبکہ مسلم لیگ(ن) ، آزا دامیدوار ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام (ف)، جمعیت علماء اسلا م (نظریاتی)،ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) نے بھی متعدد نشستوں پر کامیابی حاصل کی کوئٹہ کے 57وارڈ جبکہ بلوچستان کے 32میں سے31اضلاع کے 4168حلقوں میں انتخابات کرائے گئے جن میں18ہزار اُمیدواروں نے حصہ لیا پولیس، بلوچستان کانسٹیبلری، فرنٹیئر کور، لیویز اور پاک فوج کے 55ہزار اہلکار تعینات کئے گئے تھیں۔ قائمقام الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک ،سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد ،چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد، صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید،سیکرٹری داخلہ اسد گیلانی، سیکرٹری بلدیاتی کاظم نیاز کے ہمراہ کوئٹہ میں مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرکے پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق کوئٹہ کی وارڈ 1سے آزاد اُمیدوار محمد حسین نے 330ووٹ،وارڈ نمبر2سے آزاد اُمیدوار فرحان علی خلجی ،وارڈ نمبر3سے مسلم لیگ ن کے محمداسلم رند292ووٹ، وارڈ نمبر4سے آزاد اُمیدوار حاجی سرور بازئی ، وارڈ نمبر5سے مسلم لیگ ن کے نسیم الرحمن نے410، وارڈ نمبر6سے آزاد امیدوار سلیم زمان،وارڈنمبر7سے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے قادر علی ہزارہ نے 3000ووٹ ،وارڈ نمبر 8سے مسلم لیگ ن کے رشید خان نے616ووٹ ، وارڈنمبر9سے محمد مہدی نے315، وارڈ نمبر10سے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے عباس علی ہزارہ نے1130ووٹ، وارڈ نمبر12سے آزاد امیدوار حیات اللہ غلزئی ، وارڈ نمبر13سے مسلم لیگ ن کے نثار شاہ نے 706، وارڈ نمبر14سے ایچ ڈی پی کے بوستان علی کشتمند نے1147ووٹ ، وارڈ نمبر15سے ایچ ڈی پی کے رضا وکیل نے1050ووٹ،وارڈ نمبر16سے ایچ ڈی پی کے رضا حسین ہزارہ نے625ووٹ، وارڈ نمبر17سے آزاد امیدوار عنایت کاسی نے851ووٹ، وارڈنمبر18سے آزاد امیدوار اللہ داد خان، وارڈ نمبر21سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالسلام بڑیچ نے 421ووٹ ،وارڈ نمبر22سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حاجی فخر الدین بڑیچ نے473ووٹ، وارڈ نمبر24سے آزاد امیدوار ملک عبدالمنان کاکڑ نے552،وارڈنمبر 25سے مسلم لیگ ن کے عبدالرحیم کاکڑنے674،وارڈ نمبر26سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمد یونس لہڑی نے555، وارڈ نمبر28سے غفار رند نے907ووٹ، وارڈ نمبر29سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے جمال لانگو نے315، وارڈ نمبر30سے محمد پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ادریس بڑیچ نے550، وارڈ نمبر32سے آزاد امیدوار جلیل احمد نے107ووٹ ، وارڈ نمبر34سے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالحنان بڑیچ ، وارڈ نمبر35سے آزاد امیدوار عابد لہڑی ، وارڈ نمبر36سے نور الدین کاکڑنے197ووٹ،کوئٹہ وارڈ نمبر37سے پشتونخوامیپ کے صلاح الدین کاکڑ نے257ووٹ ،وارڈ نمبر39سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رحمت اللہ نے346ووٹ، وارڈ نمبر40سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے محمد ابراہی، وارڈ نمبر41سے جمعیت علماء اسلام(ف) کے مولوی محمد ایوب، وارڈ نمبر42سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبدالکریم اچکزئی نے512ووٹ، وارڈ نمبر44سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے میرفاروق نے1092ووٹ،وارڈ نمبر45سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے عبدالقہار،وارڈ نمبر46سے آزاد امیدوار احسان اللہ، وارڈ نمبر47سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے نیاز محمدبڑیچ نے، وارڈ نمبر48سے پشتونخوامیپ کے ملک شاہد کاسی نے782ووٹ،وارڈ نمبر50سے آزاد امیدوار عبداللہ نے224ووٹ،وارڈ نمبر51سے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کبیرآغانے975ووٹ،وارڈ نمبر52سے پشتونخوامیپ کے اختر حسین خروٹی نے 1700ووٹ،وارڈ نمبر54سے نیشنل پارٹی کے حاجی یاسین بنگلزئی ،وارڈ نمبر55سے نیشنل پارٹی کے عبدالغفار قمبرانی، وارڈ نمبر56سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مجیب الرحمن بلوچ، وارڈ نمبر57سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیر قمبرانی، وارڈ نمبر 58سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حمداللہ بڑیچ ، ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے کیچی بیگ سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے عزیز اللہ ، جبکہ کونسلروں میں ملک ابراہیم، زبیر احمد، ہدایت اللہ بلوچ کامیاب ہوئے۔ میزئی اڈہ سے یونین کونسل میزئی ون سے ڈسٹرکٹ ممبر جمعیت علماء اسلام کے حاجی عبدالوکیل ، نواب خان، محمدصادق، محمد طاہر، ضیاء الدین جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے روزی خان، قیوم شاہ، سراج الدین، یونین کونسل میزئی ٹو سے جمعیت علماء اسلام کے مولوی عظمت اللہ، سراج الدین، مولوی حمیداللہ، حاجی عبداللہ میزئی، مولوی رفیع اللہ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے حاجی رحمت اللہ، اے این پی کے ملک رحمت اللہ، آزاد ملا عطاء اللہ، یونین کونسل مسے زئی ٹو سے عزیز اللہ، فیض اسحاق، جمعیت علماء اسلام کے محمد یونس اخونزادہ،داؤد شاہ اور شاہ ولی کامیاب ہوئے۔ پنجگور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے کل 21نشستوں میں سے 18بلا مقابلہ دو نشستوں پر مقابلے دونوں نشست نیشنل پارٹی نے جیت لئے میونسپل کمیٹی iiتسپ کے کل 13امیدواربلا مقابلہ کامیاب تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بلدیاتی الیکشن میں تین پارٹیوں نیشنل پارٹی بی این پی عوامی اور بی این پی مینگل کے درمیان سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل کے کل 21نشستوں میں سے 18بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ایک نشست خالی رہی جبکہ دو یونین کونسل کلگ اور سرردو کے نشست بھی نیشنل پارٹی نے جیت لئے واضح رہے کہ کلگ سے بی این پی مینگل نے پولنگ کے دن بائیکاٹ کا ااعلان کیا تھا اور اسی طرح سوردو سے بی این پی عوامی نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا میونسپل کمیٹی تسپ کے تمام 13امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے میونسپل کمیٹی ون چتکان خدا باران کے کل 26میں سے 25بلا مقابلہ منتخب ہوئے صرف تار آفس میں ایک پولنگ پر ووٹ ہوئے۔نیشنل پارٹی کے صابر علی نے 253ووٹ حاصل کرکے یہ نشست جیت لیا اس کے مد مقابل حاجی عبدالمجید نے 8ووٹ حاصل کئے۔میونسپل کمیٹی قلات کی 19سیٹوں میں سے بی این پی مینگل اور جے یو آئی ( ف ) کے اتحاد نے 8سیٹیں نیشنل پارٹی نے چار سیٹیں جے یو آئی ( ن) نے چار سیٹیں سنی تحریک نے ایک سیٹ جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ایک سیٹ پر پولنگ ملتوی کردی گئی کامیاب ہونے والے امیدواروں میں نیشنل پارٹی کے عارف لانگو ،مجیب قمبرانی علی رودینی ،بی این پی مینگل کے کامیاب ہونے والے امیدوار نذیر دہوار ،حلیم مینگل ،میر فاروق مینگل ،ملک عزیز مینگل ،جے یو آئی ( ف) کے کامیاب امیدوار فیض محمد ،فرید مصطفی ،جے یو آئی ( ن) کے کامیاب امیدوار آغا فضل الرحمان شاہ ،محمد حیات جبکہ سنی تحریک کے امیدوار حافظ حبیب شامل ہے۔
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مجموعی طور پر حکومتی اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ساتھ آزاد امیدواروں نے برتری حاصل کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور ق لیگ بہت پیچھے رہیں۔ بی این پی 68، بی این پی عوامی 62، غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر 1680 یونین کونسلوں میں سے آزاد امیدواروں نے 516 سیٹیں حاصل کیں جبکہ نیشنل پارٹی نے 233 اور مسلم لیگ ن نے 144 حلقوں میں برتری حاصل کی۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی 112 اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی 123 پیپلز پارٹی کی 2 حلقوں میں اکثریت ہے اور 139 حلقوں میں دیگر امیدوار آگے ہیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے نتائج کے مطابق کل نشستیں 58 ہیں جن میں سے آزاد امیدواروں نے 13، مسلم لیگ ن نے 9 نشستیں حاصل کیں۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی 12، بی این پی 4، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے4، تحریک انصاف نے 2،جے یو آئی نظریاتی نے3 اور دیگر نے 4 نشستیں حاصل کیں۔ میونسپل کارپوریشنز کے نتائج کے مطابق کل نشستیں 166 ہیں جن میں سے آزاد امیدواروں نے 6، نیشنل پارٹی نے 50، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے 30، جمعیت علماء اسلام (ف) نے 24، بی این پی نے11، مسلم لیگ ن نے 9 اور دیگر نے 15 نشستیں حاصل کیں۔ میونسپل کمیٹیوں کے نتائج کے مطابق کل نشستیں 786 ہیں جن میں سے آزاد امیدواروں نے 341، نیشنل پارٹی نے 51، مسلم لیگ ن نے 52، پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے 58، جمعیت علماء اسلام (ف) نے 52 اور دیگر امیدواروں نے 69 نشستیں حاصل کیں۔ ضلعی کونسلوں کے نتائج کے مطابق کل نشستیں 607 ہیں جن میں سے آزاد امیدواروں نے 147، مسلم لیگ ن نے 52، نیشنل پارٹی نے 48، جمعیت علماء اسلام (ف) نے 35، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی نے 30، پی ایم ایل (ق) 1، پی ٹی آئی 1، اور دیگر نے 48 نشستیں حاصل کیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے دوران ٹرن آؤٹ تقریباً چالیس فیصد رہا اور صوبے میں 35 فیصد امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں پشتونخواہ میپ 19 نشستیں لے کر سرفہرست ہے۔آزاد امیدواروں نے 13، مسلم لیگ ن نے 4، بی این پی مینگل اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے 4، 4، جے یو آئی نظریاتی 3، نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف نے 2، 2 نشستیں حاصل کیں۔ پنجگور میں نیشنل پارٹی، کوہلو میں آزاد گروپ، سبی میں ڈومکی پینل، پشین میں پشتونخواہ میپ اور دیگر اضلاع میں مختلف سیاسی، مذہبی، قومیت پرست جماعتوں اور اتحادوں نے برتری حاصل کی۔
پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ یہ بلوچستان میں تاریخ کے ساتویں جبکہ جماعتی بنیادوں پر پہلے بلدیاتی انتخابات ہیں۔ انتخابات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی تعداد 7188 ہے۔ مکران میں سے 2 ہزار 527 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 513 نشستیں خالی ہیں جن پر کوئی میدوار میدان میں نہیں، اس طرح گزشتہ روز 4168 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے صوبے میں 5 ہزار 718 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 2 ہزار 776 کو حساس ترین جبکہ 1 ہزار 581 کو حساس قرار دیا گیا۔ پولنگ کے دوران سکیورٹی کے لئے پولیس، ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کے 50 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ پاک فوج کے 5 ہزار 325 اہلکاروں نے کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فرائض ادا کئے۔ نو اضلاع کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، خاران، واشک، پنجگور، گوادر اور کیچ کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حساس قرار دیا گیا تاہم صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور گاڑیوں کے کالے شیشوں پر پابندی عائد رہی۔ پولنگ کے دوران مختلف پرتشدد واقعات میں دو درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ تین اضلاع میں پولنگ نہیں ہوئی جہاں زیادہ تر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ ان میں آواران، کیچ اور ہرنائی کے اضلاع شامل ہیں۔ آواران میں زلزلے اور شورش کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوئی جبکہ ہرنائی میں حزبِ اختلاف نے حکومت پر دھاندلی کا الزام عائد کیا اور یہ بھی الزام عائد کیا انتخابات سے متعلقہ سامان علاقے میں نہیں پہنچا۔ صوبے میں 2300 امیدوار بِلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ 500 سے زائد حلقے ایسے ہیں جہاں کوئی امیدوار میدان میں نہیں کیونکہ ان بلوچ اکثریتی علاقوں سے کوئی اُمیدوار انتخابی عمل میں شامل نہیں ہوا۔ جماعتی بنیادوں پر ہونے والے ان انتخابات میں تقریباً تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتیں حصہ لی لیکن اس کے باوجود مبصرین سوال اٹھاتے ہیں اتنی بڑی تعداد میں حلقوں میں انتخابات نہ ہونا کہیں پورے انتخابی عمل پر سوالیہ نشان نہ لگا دے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور آزاد امیدواروں کے جماعتوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے جن میں سے فنگشنل لیگ کے صوبائی صدر ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنماء سمیت پارٹی کارکن شامل ہیں۔ صبح کو ہی افغان سرحدی شہر چمن میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں 5 افراد زخمی ہوگئے اور پولنگ کا عمل روک دیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا۔ جعفرآباد میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے لڑائی جھگڑے کے دوران فنگشنل لیگ کے صوبائی صدر سمیت درجن بھر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں پولنگ سٹیشن کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حب میں بھی کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی ہوئی جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل روک دیا گیا مگر بعد ازاں وہاں واپس ووٹ کاسٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ چمن میں خواتین کے پولنگ سٹیشنوں پر بڑی تعداد میں جعلی شناختی کارڈ کا استعمال کرنے پر امیدواروں کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ڈگری کالج چمن میں خواتین ووٹ کاسٹ کر رہی تھیں۔ اس دوران کچھ خواتین جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے گئیں تو پتہ چلا ان کا ووٹ پہلے ہی کاسٹ ہوچکا ہے۔ اس انکشاف کے بعد مختلف اُمیدواروں کے حامی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی کرکے پولنگ بند کرادی۔ پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد نے حالات پر قابو پایا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر داود خان خلجی نے بڑی تعداد میں جعلی شناختی برآمد کرلئے۔ دیگر پولنگ سٹیشنوں پر بھی جعلی شناختی کارڈ کے استعمال کی اطلاعات پرکئی جگہ کچھ دیر پولنگ رکی رہی۔ صالح زئی پولنگ سٹیشن کا عملہ ووٹنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد انتخابی میٹریل سمیت لاپتہ ہوگیا، جس کے بعد پولنگ روک دی گئی۔ حب میں تحصیل سوغیائی کی یونین کونسل کھوکھڑہ میں مخالفین آپس میں لڑ پڑے جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ نصیرآباد بلدیاتی انتخابات کے دوران تمبو اور نوتال سمیت ڈیرہ مرادجمالی میں مختلف امیدواروں کے حامیوں کے درمیان ہاتھا پائی لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 16افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق آر ڈی چالیس مگسی پولنگ سٹیشن پر دو امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مبینہ طور پر 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولنگ سٹیشن رانجھا پر بھی ہاتھا پائی میں دو افراد اور ڈیرہ مرادجمالی میں بھی دو افراد لڑائی جھگڑے کے دوران زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا جس پر خواتین نے احتجاج کیا۔ ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں واقع وارڈ نمبر تین میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا جہاں پر خواتین کی بڑی تعداد اپنے حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے موجود تھیں۔ اس واقعہ کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوشکی محمد یونس سنجرانی نے خواتین کے پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا اور انہیں ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کرائی۔دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں پولنگ کا سامان نہ ہونے کے باعث ووٹرز کو کئی گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ ضلع مستونگ، مچھ، قلعہ عبداللہ اور صوبے کے دیگر اضلاع میں پولنگ کا عمل تین گھنٹے تاخیر کے ساتھ شروع ہوا۔مستونگ میں واقع لڑکیوں کے ایک سرکاری سکول میں قائم کیے گئے پولنگ سٹیشن پر خواتین نے تین گھنٹے تک انتظار کیا جس کے بعد وہاں پولنگ کا عمل شروع ہوا۔خضدار میں پولنگ کے دوران دو گروپس میں ہونے والے تصادم سے چار افراد زخمی ہوگئے۔بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے فوج، ایف سی، بلوچستان کانسٹیبلری، پولیس، اور لیویز فورسز کے چون ہزار سے زائد اہلکار پولنگ سٹیشنوں کے اطراف تعینات کیے گئے۔اس کے علاوہ انتہائی حساس مقامات پر پانچ ہزار سے زائد فوجی اہلکار کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔ جبکہ پولنگ کے عمل کی فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹرز کی بھی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی نیشنل پارٹی سب سے آگے ہے جبکہ آزاد اُمیدواروں کی بھی بڑی تعداد کامیاب ہوئی ہے۔بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع کونسل، یونین کونسل اور شہری علاقوں پر مشتمل انتخابی حلقوں کی تعداد 7 ہزار 188 ہے تاہم ان میں سے 2 ہزار 527اُمیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 513 نشستوں پرکوئی اُمیدوار ہی میدان میں نہیں اُترا، اس طرح صوبے بھر کی4ہزار ایک سو سے زائد نشستوں پرانتخابی عمل ہوا۔غیر سرکاری غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ کامیاب اُمیدواروں نے آزاد حیثیت سے انتخابی عمل میں حصہ لیا، سیاسی جماعتوں میں بلوچستان حکومت میں شامل قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کی پہلی جبکہ مسلم لیگ ن کی دوسری پوزیشن سامنے آئی ہے۔ اب تک کے نتائج کے تحت پشتونخوا ملی پارٹی اور جے یو آئی کے مابین سخت مقابلہ جاری ہے تاہم ووٹوں کی گنتی کے بعد مزید نتائج سامنے آسکیں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 513 بلدیاتی نشستیں خالی ہیں جن پر کسی بھی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے تھے جس پر انتخابات کے لئے دوبارہ انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، بلدیاتی نشستوں پر انتخابات مکمل ہونے کے بعد چیئرمین یونین کونسل، ضلع کونسل کا انتخاب عمل میں آئے گا جو کہ قانون کے مطابق بلاواسطہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes