نیویارک:(یو این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف کا امریکہ میں علاج کا پروسیجر کامیابی سے مکمل ہوگیا، ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو دو ماہ بعد دوبارہ معائنے کی ہدایت کی ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جنرل (ر) پرویز مشرف نے اپنی صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس سے قبل جنرل (ر) پرویز مشرف گزشتہ ہفتے علاج کی غرض سے امریکا گئے تھے جہاں انکا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔