امریکہ : شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا

Published on December 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments


 واشنگٹن(یو این پی)امریکہ میں شدید برفباری  نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا  ،کئی ریاستوں  میں سڑکوں ،عمارتوں اور گھروں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے ،،شدید برفباری کے  باعث ہزاروں فلائٹس منسوخ اور ذرائع آمدور فت بری طرح متاثر ہوے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق سمندری طوفا ن سے  شدید متاثر ہونیوالی ریاستوں میں مشی گن ، ایلی نوائز ، آئیوا، شکاگو،نیو ہیمسفائراور ورماؤنٹ  شامل ہیں  جہاں اب تک نو سے بارہ انچ تک برف پڑ چکی ہے،ڈیٹرائیٹ میں شدید برفباری کی وجہ سے ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے ،،برفباری سے متاثرہ  شکاگو اور ایلی نوائز کی ریاستوں میں تیرہ سو سے زائد فلائٹس منسوخ کی جاچکی ہیں ، جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر ائیر پورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں،حکام کاکہنا ہے کہ سڑکوں  کو ٹریفک کیلئے کھولنے کی غرض سے بھاری مشینری  استعمال کی جا رہی ہے ۔شدید برفباری اور گہری دھند کے باعث سڑکوں پر حد نگاہ صفر ہوچکی ہے ، گاڑیوں کے  ایک دوسرے سے ٹکرانے  اور برف پر پھسلنے کی وجہ سے   درجنوں ٹریفک حادثات ہوچکے ہیں ، جن میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں مزید ایک فٹ تک برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Readers Comments (0)