دوحا (یوا ین پی)افغان بچے مرتضیٰ احمدی نے پلاسٹک بیگ سے بنی شرٹ پہن کر اسے سوشل میڈیا پر سشیئر کیا تھا، جس کے بعد لیونل میسی نے اسے اپنی ایک دستخط شدہ شرٹ بھیجی تھی۔ دنیا بھر میں لیونل میسی کے سب سے بڑے پرستار سمجھے جانے والے افغان بچے مرتضیٰ احمدی کی بالاخر اپنے ہیرو سے ملاقات ہو گئی ہے۔ اس بچے کو پلاسکٹ بیگ سے بنی 10 نمبر والی شرٹ پہننے پر دنیا بھر میں شہرت ملی تھی۔اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی دنیا بھر سے بے شمار بچوں کی جانب سے دعوے کئے گئے کہ یہ تصویر دراصل ان کی ہے تاہم مرتضیٰ کی شناخت آسٹریلیا میں رہنے والے ان کے چچا عظیم احمدی نے کی تھی۔ جس کے بعد بارسلونا کے سٹرائیکر نے انھیں اپنی ایک دستخط شدہ شرٹ بھیجی تھی۔ بارسلونا کی ٹیم اس وقت دوحا میں ہے جہاں ایک دوستانہ میچ کے دوران مرتضیٰ احمدی لیونل میسی کے ساتھ گراؤنڈ میں آئیں گے۔