اوپن یونیورسٹی میں” سوشل سائنس” پردوسری قومی کانفرنس ماہ رواں کے آخر میں ہوگی

Published on December 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 508)      No Comments

aiou

اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سوشل سائنسسز کے زیر انتظام ا جتماعی اور انفرادی سماجی مسائل کی نشاندھی اور ان کے قابل عمل حل پر مشتمل تجاویز مرتب کرنے کے لئے ملک بھر کے نامور سماجی سائنسدانوں کی “سوشل سائنس”پر دوسری دو روزہ قومی کانفرنس ماہ رواں کے آخر میں منعقد ہوگی جو ملک بھر کے سماجی سائنسدانوں کا سب سے اہم اجتماع ہوگا۔تقریب سوشل سائنس کے مختلف شعبوں کی وسیع رینج کا احاطہ کرے گی اور نئے علوم دریافت کرنے اور سماجی مسائل پر بصیرت افروز حل پیش کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ کانفرنس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ تقریب میں محققین کو” اپ ڈیٹ معلومات” کے باہمی تبادلے کا موقع ملے گا اور ملک کی سماجی و اقتصادی مسائل پر قابو پانے میں مددگار تجاویز مرتب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی بحیثیت میگا یونیورسٹی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور اسی جذبے سے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog