جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کو سپرد خاک کر دیا گیا

Published on December 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 442)      No Comments

3
لاہور(یو این پی)نیہا اپنے خاوند کے ساتھ چترال سے اسلام آباد آ رہی تھیں کہ حویلیاں کے قریب طیارے کو حادثہ پیش آگیا ، تدفین کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں کی گئی معروف عالم دین اور گلوکار جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کو کیولری گراؤنڈ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نیہا جمشید اپنے شوہر کے ساتھ پی کے 661 میں چترال سے اسلام آباد آرہی تھیں کہ طیارہ حویلیاں کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ نیہا جمشید شادی سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دو ہزار دس سے دو ہزار بارہ تک بطور کوآرڈینیٹر خدمات انجام دیتی رہیں۔ شادی کے بعد انہوں نے فٹبال فیڈریشن سے استعفیٰ دے دیا تھا اور خاتون خانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes