ایڈیٹر کے نام

Published on December 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 425)      No Comments

مکرمی محترمی جناب ایڈیٹوریل ایڈیٹرزصاحبrasheed
مکرمی محترمی جناب صدر کالمسٹ کونسل آف پاکستان
مکرمی محترمی جناب صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ
مکرمی محترمی جناب صدر ورلڈ کالمسٹ کلب
مکرمی محترمی جناب پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ
اسلام علیکم
اللہ سے دعا ہے کہ آپ صحت و سلامتی کے ساتھ خدا ئے ربِ کریم کی برکات و نوازشات سے مستفید ہوتے رہیں۔ آپ کی توجہ اس طرف مبذول کروانا مقصود ہے کہ ہم سب بڑے فخر سے کہتے ہیں کی صحافت پیشہِ پیغمبر ی ہے مگر اس پیشہِ پیغمبری کی جھوٹ ، فراڈ ، ہیرا پھیری، فنکاری، ادا کاری اور فنِ فریبی سے آشنائی کی بنیاد پر کس طرح دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اسکی ایک جھلک کل بذریعہ ای میل ارسال کی تھی اسکی روشنی میں مذید گزارشات پیشِ خدمت ہیں۔ ہمارے ہی ایک محترم ساتھی اس مقدس پیشے سے کس طرح کھلواڑ کر رہے ہیں اس کو دیکھ کر سر شرم سے جھکا جا رہا ہے ۔ ہمارے اس محترم ساتھی کی طرف سے محنت کرنے کی بجائے ’’کام چور‘‘ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے سالوں پرانے آرٹیکلز کے عنوان اور پہلی چند سطور تبدیل کر کے باقی حرف بحرف وہی آرٹیکلز چھپوار کر صحافتی اخلاقیات کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔انتہائی قابلِ احترام ایڈیٹوریل ایڈیٹرز کی آنکھوں میں کمال ہوشیاری سے دھول جھونک کر اس پر فخریہ جشن منایا جا رہا ہے ۔عالمی دنوں کے حوالے سے لکھی سالوں پرانی تحریریں چھپوا کر اس کو صحافت کا نام دینا بدترین بدنیتی کے مترادف ہے ۔ ایک طرف حکومت اور بدعنوان افراد کے فراڈ نمایاں کر کے خدمت عوام کا دعویٰ کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف اپنے ساتھی کے فراڈ کی پذیرائی کرنا باعث حیرت ہے۔جس کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ۔ کیونکہ عالمی سطح پر سال بھر میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں جن کا کسی جگہ ذکر نہیں ہوتا۔
میری آپ سے گزارش کی امسال 2016 میں بہت سے افسوس ناک واقعات رو پذیر ہوئے مگر مذکورہ مصوف نے قلم اٹھانا گوارہ نہ کیا بلکہ ان ایام میں بھی وہی عالمی دنوں کا ذکر جاری رکھا ۔ اگر کسی دوست نے اس محترم ساتھی کی کرنٹ افیئر 2016کے سلسلے میں کوئی ایک تحریر ۔۔۔ جی ہاں کوئی ایک تحریر پڑھی ہو تو ناچیز کی رہنمائی کی جائے، بندہ ممنوں ہو گا ۔ ورنہ میری گزارش ہے کہ اس روش کی حوصلہ شکنی کی جائے اور پرانے مضامین کی اشاعت کا سلسلہ بند کرکے صحافت کے تقدس کوپامالی سے بچایا جائے۔امید ہے آپ میری ان گزارشات پرعمل کرکے اخبار کی ساکھ کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
انتہا ئی قابلِ احترام ساتھی محترم اختر سردار چوہدری کے ان ایک سالہ پرانے مضامین کے عکس ارسال خدمت ہیں جو اس ہفتے آپ کو موصول ہونے والے ہیں مگر وہی مضامین ایک سال قبل شائع ہو چکے ہیں
رشید احمد نعیم
چیف ایگزیکٹو حبیب آباد پریس کلب ( پتوکی)۔
0301 4033622
rasheed03014033622@gmial com

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes