سائنسدانوں کو مریخ پر تازہ پانی کی جھیل کے نئے ثبوت مل گئے

Published on December 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 733)      No Comments

\"9\"

واشنگٹن…امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے دعویٰ کیا ہے کہ سائنسدانوں کو مریخ پر تازہ پانی کی جھیل کے نئے ثبوت مل گئے ہیں۔ ناسا کے مطابق سرخ سیارے پر بھیجی گئی خصوصی روبوٹ گاڑی کیوریوسٹی نے گیل گڑھوں میں اس جھیل کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ناسا کے مطابق اس جھیل کی لمبائی 31 میل اور چوڑائی 3 میل کے قریب تھی۔ ناسا کو ملے ثبوتوں کے مطابق یہ جھیل ہزاروں سال تک مریخ پر موجود رہی۔سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ گیل گڑھے کے فرش سے جمع کی گئی، بجری پر تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اس علاقے پر صاف پانی کی جھیل اس وقت بھی موجود تھی جب مریخ کے بہت سے دوسرے مقامات خشک ہوچکے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy