ن لیگ کے اہم رہنما نے استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا

Published on December 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 386)      No Comments


فیصل آباد:(یوا ین پی) بیٹے کو چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ کیوں نہیں دیا ؟؟ رنج اتنا کہ  فیصل آباد کے لیگی ایم این اے میاں فاروق نے وزیراعظم کو اپنا استعفی بھجوا دیا۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 سے منتخب ایم این اے میاں محمد فاروق نے اپنے بیٹے قاسم فاروق کو چیئرمین ضلع کونسل کا ٹکٹ نا ملنے پر وزیر اعظم کو تحریری طور پر استعفی بھجوادیا۔میاں محمد فاروق نے استعفی میں لکھا ہے کہ وزیراعظم صاحب 32 سال سےآپ کے ساتھ ہوں۔ آج آپ کی امانت آپ کو واپس کررہا ہوں۔واضح رہے کہ ن لیگی قیادت نے میاں محمد فاروق کے بیٹے کو ٹکٹ دینے کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی لیکن ٹکٹ زاہد نذیر کو دے دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes