چاغی (یوا ین پی)چاغی میں کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ٹرالر اور بس میں تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق اور8د زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس اور ٹرالر میں آگ بھڑک اٹھی۔بس کوئٹہ سے تفتان جارہی تھی کے سامنے آنے والے ٹرالر سے زور دار تصادم کے ساتھ ٹکرا گئی، حادثے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق افراد میں پرویز، لکھمیر اور ملک شاہ کی شناخت ہو سکی جبکہ جھلسنے کی وجہ سے 4 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ چار زخمیوں سعید احمد، شبیر احمد، نعمت اللہ اور محمد غفار کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا تھا کہ حادثے میں بس اور ٹرالر دونوں کے ڈرائیور دم توڑ گئے ہیں۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوا۔