راولپنڈی (یو این پی) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کے کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث نہ ہو سکی ۔ سماعت کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی کی رخصت کے باعث نہ ہو سکی جبکہ گزشتہ دو سماعتوں پر ایان علی خود پیش نہیں ہوئی تھیں ۔ ایان علی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں پیش ہوئیں اور ملزمہ کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ان کے کیس کی سماعت نہیں کر سکتی یہ سماعت کسٹم عدالت میں ہو گی جبکہ اس کے ساتھ ہائی کورٹ سے مقدمہ کے اخراج کے لیے رجوع کیا گیا ہے اس لیے لمبی تاریخ دی جائے اس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شکیل احمد نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی جبکہ لطیف کھوسہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ فوجداری مقدمہ نہیں بنتا یہ بے بنیاد مقدمہ ہے اس مقدمہ کے اخراج کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور جب تک اس کا فیصلہ نہیں آ جاتا اس وقت تک کسٹم عدالت بھی اس پر مزید کارروائی نہیں کر سکتی ۔