کرسمس کی آمد کے باعث گرجاگھروں کو خوبصورتی سے سجانے کا عمل شروع

Published on December 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

1
کوئٹہ(یوا ین پی )سابقہ روایات کے مطابق اس بار بھی ملک بھر کی مسیحی برادری کرسمس کا مقدس تہوار 25دسمبر کوروایتی جوش و خروش ، عقیدت و احترام ، مذہبی جذبے اور بھر پور طریقے سے منا ئے گی ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے جبکہ چرچز میں کرسمس ٹریز اور سانتا کلاز کے مجسموں کی تزئین و آرائش بھی شرو ع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں مسیحی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہوں نے کیک کاٹنے اور کینڈل لائٹ سروسز بھی شروع کر دی ہیں جس میں مسیحیوں سمیت مسلم ، سکھ، ہندو برادری کے افراد کو بھی بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کرسمس کی تقریبات کے خوشگوار ماحول میں انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes