احتساب کیلئے ہمیں سپر یم کورٹ سے انصاف کاسو فیصد یقین ہے؛ چوہدری محمدسرور

Published on December 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments
2
لاہور (یوا ین پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کیلئے ہمیں سپر یم کورٹ سے انصاف کاسو فیصد یقین ہے ‘پوری قوم کی نظر یں سپر یم کورٹ پر لگی ہے آئین وقانون اور انصاف کی ہی جیت ہوگی’ملک میں شفاف احتساب کا آغاز ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ‘ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ‘ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اورمعاملہ اب سپر یم کورٹ میں آچکا ہے جہاں سے ہمیں انصاف کا سو فیصد یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ہماری منزل قر یب آچکی ہے آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme