یمن میں فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 40 فوجی ہلاک

Published on December 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

20
عدن:(یوا ین پی) یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خودکش حملے میں کم از کم 40 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خودکش حملے میں 40 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے جمع تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکہ خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 20 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog