کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Published on December 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments


لاہور:  (یواین پی)سول جج اسد اللہ نے بیٹیوں کا خرچہ نہ دینے پر مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے بیلف کو حکم دیا کہ طارق ٹیڈی کو گرفتار کر کے 20 دسمبر پیش کیا جائے۔ سول جج اسد اللہ کی عدالت میں عاصمہ ریاض نے 3 سالہ صفہ اور 5 سالہ مروا کے ہمراہ خرچہ نہ دینے پر دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے طارق ٹیڈی کو خرچہ دینے کا حکم دیا لیکن انہیں 15 ہزار روپے فی کس ادا نہیں کیا جا رہا ہے، مہنگائی کے اس دور میں وہ بچیوں کو کیسے پالے؟۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طارق ٹیڈی لاکھوں روپے کما رہا ہے لیکن بچیوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہا، عدالت نے طارق کو طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے اس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مذکورہ بالا احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes