کوٹرادھاکشن(یواین پی)تفصیلات کے مطابق موضع ہندال کے قریب مرالی بس سٹاپ قصور روڈ کے نزدیک گتے اور کاغذ کے سکریپ سے لوڈر ٹرک اپنی مخالف سمت سے آنیوالے رکشے سے ٹکرا جس کے نتیجے میں رکشا میں موجود پٹرول کے ڈرم کے باعث آگ لگ گئی رکشہ پر سوار پانچ مسافروں میں سے ایک موقع پر جل کر جا بحق ہو گیا جو کہ جل کر راکھ بن گیا جس کی شناخت محمد علی ولد سبحان قوم میو ساکن امرپورہ کے پتہ سے ہوئی۔تین شدید زخمی ہوئے جبکہ رکشا ڈرائیور ہسپتال میں جا کر ختم ہو گیا مزید قریب سے گزرنے والی گدھا گاڑی بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی اور گدھا اور گاڈی دونوں جل کر راکھ بن گئے جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور اور اسکے ساتھی جو کہ زخمی بھی ہوئے فرار ہو گئے ۔حادثہ کی اطلاع پا کر فائر برگیڈ اور ریسکو کی گاڈیاں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپانے میں کامیاب ہو گئے کیو نکہ مقامی افراد اس حادثہ پر مقامی افراد مشتعل ہو گئے انہوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک تین گھنٹے بلاک رہی اور مسافرہ کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے اس حادثہ میں ملوث افراد کی ابتدائی رپورٹ مرتب کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ڈی ایس پی قصور نے آکر لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی جس پر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا