بونیر(یوا ین پی)سب ڈویژن کھاڈو خیل میں پیشہ ورانہ مرد رقاص کے ڈانس پروگرامز پرپابندی عائد کردی گئی۔اسسٹنٹ کمشنرکھاڈو خیل نے مرد ڈانسرزپرپابندی کا فیصلہ اہل علاقہ کی جانب سے دائردرخواست پرکیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ مرد ڈانسرز کی جانب سے ڈانس پروگرامز اور مجروں کے باعث علاقے کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ان پروگرامزمیں کھلے عام شراب کا استعمال اور اسلحے کی آزادانہ نمائش کی جاتی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس تمام صورتحال سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے اس لیے کھاڈوخیل میں مرد ڈانسرز اور ان کے ڈانس پروگرامز پرمکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔